اظہار منو ڈویلپرز کی جانب سے ڈریم گارڈنز لاہور میں شہری جنگلات کے نئے طریقوں پر ورکشاپ

Nov 02, 2018

لاہور (پ ر) 2017ءمیں Izhar Monnooڈویلپرز کے پراجیکٹ Dream Gardens لاہور میں سب سے پہلا 27000 سکوائر فٹ رقبہ پر محیط شہری جنگل لگایا گیا جس میں 5500 درخت اور 36 مختلف علاقائی نسلوں کی جڑی بوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ آج ایک سال بعد Dream Gardensلاہور شہر میں کنکریٹ کے اثرات کو کم کرنے کیلئے جاپانی طریقے کے مطابق شجرکاری کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت درخت نہ صرف قائم رہتے ہیں بلکہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔ رواں سال Dream Gardensکی جانب سے لاہور میں قدرتی جنگلات اور شجرکاری کے فروغ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، اس تین دن کی ورکشاپ کا مقصد نہ صرف شہر میں جنگلات لگانے کی طرف توجہ مرکوز کروانا ہے تاکہ ہر شہری م¶ثر طریقے سے چھوٹے جنگلات لگا سکے اور اسی سلسلے میں 100سکوائر میٹر رقبہ میں مختلف اقسام کے پھلوں اور 36 علاقائی نسلوں کے 350 درخت لگائے گئے ہیں جن میں شیشم، نیم اور پیپل کے درخت شامل ہیں۔

مزیدخبریں