لاہور (وقائع نگار خصوصی) آسیہ کے فیصلہ پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر کر دی گئی۔اپیل قاری سلام نے ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق اور غلام مصطفی چوہدری کی وساطت سے دائر کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آسیہ نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کیا۔قانونی طور پراعتراف جرم کے بعد سزا ناگزیر ہے۔ ایف آئی آر کے اندراج میںتاخیر کا یہ مطلب تو نہیں بنتا کہ ملزمہ بے گناہ ہے۔مقدمے میں ٹھوس شواہد پیش کئے گئے۔ سپریم کورٹ آسیہ بی بی سے متعلق بریت کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔اپیل کے فیصلے تک آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
اپیل