ملک بھر میں دوسرے روز شدید احتجاجی مظاہروں میں اور اضافہ آج جمعة المبارک ناموس یوم تحفظ ناموس رسالت منایاجائے گا

Nov 02, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی پیر محمد افضل قادری و دیگر نے ملک بھر کے آئمائ، خطباءسے اپیل کی ہے آج جمعة المبارک ناموس یوم تحفظ ناموس رسالت منایاجائے گا۔ تحریک لبیک کے زیراہتمام ملک بھر میں دوسرے روز شدید احتجاجی مظاہروں میں اور اضافہ ہوگیا، بڑی بڑی شاہراہیں مظاہرین نے بند رکھیں۔ تحریک لبیک نے ملک بھر میں تاجروں سے اپیل کی ہے تاجر آج مکمل ہڑتال کریں اور تمام شعبہ زندگی کے لوگ تحریک لبیک یارسول اللہ کی خالص ایمانی تحریک ناموس رسالت میں بھرپور شرکت کریں۔ دریں اثناءمعلوم ہوا ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے رہنما¶ں نے آج 2 نومبر کی پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پیر اعجاز اشرفی نے کہا تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنان پر کراچی، راولپنڈی، ساہیوال اور بابو صابو انٹرچینج اور لاہور ائرپورٹ پر شیلنگ اور سیدھی فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ جب تک قیادت کی طرف سے احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان نہ ہو ملک بھر میں احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ لاہور میں تحریک لبیک کے زیراہتمام فیصل چوک، مال روڈ ، آزادی چوک فلائی اوور، فیروزپور روڈ، چونگی امر سدھو فیروزپور روڈ، مین غازی چوک، کچا راوی روڈ، داروغہ والا، فیروز پور روڈ کاہنہ کاچھا، شاہدرہ موڑ، داتا دربار ، بوٹا محل چوک، بشیر سنز ، سگیاں جانب داتا دربار ، آواری چوک، مال روڈ ، خیابان جناح، رائے ونڈ روڈ ، بحریہ ٹا¶ن داخلہ ، امامیہ کالونی پھاٹک شاہدرہ، پیر مکی ، بابو صابو انٹر چینج، ناکہ پنجاب سوسائٹی سے فیروزپور روڈ، ای ایم ای سے شاہ کام چوک، لاہور برج پھاٹک، پیر بہار شاہ، فیض پور انٹرچینج، چوہنگ ملتان روڈ پر احتجاج جاری ہے۔
تحریک لبیک

مزیدخبریں