;بھارت کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے، دفتر خارجہ: سی پیک بس سروس پر احتجاج مسترد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے بھارت کی جانب سے سی پیک بس سروس کے آغاز کے خلاف احتجاج کو مسترد کر دیا ہے۔ جمعرات کی شام ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی بے بنیاد دعوں سے حقائق بدل نہیں سکتے۔ بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر مکمل طور پر متنازعہ ہے۔کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ جمہوری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق رائے دہی سے ہی ممکن ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر اپنا تسلط جمائے ہوئے ہے۔بھارتی قبضہ کشمیری عوام کی امنگوں کے خلاف ہے۔جموں و کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ ملٹرائزد زون ہے۔قابض فوجیں ہر روز لوگوں کو قتل کر رہی ہیں۔ ہندوستان غیر ضروری اور گمراہ کن باتوں سے عالمی برادری کی توجہ کشمیر پر سے نہیں ہٹا سکتا۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کشمیر سے اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے۔بھارت اقوام متحدہ مبصرین کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔
دفتر خارجہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...