اپوزیشن ملک میں انارکی نہیں چاہتی حکومت چاہتی ہے خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنماءخورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ملاقات کی، جس میں اسمبلی اجلاس کی کارروئی سمیت سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس بلانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر پر بات ہوئی۔ اپوزیشن ملک میں انارکی نہیں چاہتی حکومت چاہتی ہے۔ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ انارکی نہیں چاہتے حکومت خود انارکی پھیلا رہی ہے۔
ملاقات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...