کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ مجلس عمل نے 8 نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کر دیا فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی ایجنڈا کے تحت موجودہ حکومت کو اقتدار میں لایا گیا ہےعالمی سازش یہ ہے کہ مذہبی دنیا کو مسلکی تنازعات کا شکار کیا جائے۔ اس فیصلے پر عالمی اثرات ہیں احتجاج کرنے والے قابل تعریف ہیں اور تمام مسالک تحفظ ختم نبوت کیلئے متحد ہیں ایم ایم اے 8 نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کرے گی جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ہمارے ملک کے حکمران بیرونی ایجنڈے کی تائید کر رہے ہیں۔
متحدہ مجلس عمل 8 نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کریگی
Nov 02, 2018