;امت کی عزت و تکریم قرآن و سنت میں مضمر ہے: مقررین رائیونڈ تبلیغی اجتماع

رائے ونڈ (نامہ نگار)تبلیغ دین کی برکت سے ہی پوری دنیا میں اسلام پھیلے گا، انبیاءکرام کی بعثت کا مقصد بھی بنی نوع انسان تک اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانا تھا ،نبی مکرم نے انسانیت کی ہدایت کےلئے دعوت کے عظیم فریضہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ،اب امت مسلمہ کا یہ عظیم فریضہ ہے کہ وہ محمد کے مشن کو آگے لے کر چلے اور پوری کائنات میں ہر انسان تک توحید باری تعالیٰ او ر سنت مطہرہ کا پیغام پہنچائے ۔رائےونڈ کا سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع مولانا نذرالرحمن کے روح پرور بیان سے شروع ہوگیا ،پنڈال میں شرکاءکی آمد کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ،دولاکھ سے زائد مندوبین اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کےلئے پنڈال میں پہنچ چکے، اجتماع کا باقاعدہ آغاز امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کے بیان سے ہوگا ۔،مولانانے مزید بیان کیاامت مسلمہ کی عزت و تکریم کا راز اللہ کے قرآن اور محمد عربی کے فرمودات میں ہے،ہم زندگیوں کو اللہ کے احکامات اور نبی اکرم کے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھال کر دعوت و تبلیغ کے عظیم مشن کو اپنالیں اللہ تعالیٰ ہماری دنیا و آخرت بہتر بنادیں گے۔ جمعرات کو مغرب کی نماز کے بعد مولاناابراہیم کا بیان ہوا جبکہ آج جمعہ کو فجرکی نمازکے بعدمولاناعبدالرحمن بمبائی ،جمعہ کے بعدمولاناطارق جمیل،عصرکی نماز کے بعدمولانایعقوب،بروزہفتہ فجرکی نماز کے بعدمولانااسماعیل،ظہرکی نمازکے بعدمولانا محمدجمیل،عصرکی نمازکے بعدمولانا زہیرالحسن،مغرب کی نماز کے بعدمولانا محمداحمدبہاولپوری، معاون مولانا ابراہیم ،بروزاتوارفجرکی نمازکے بعدہدایات مولانا خورشیدصاحب یا مولانا ضیاءالحق،دعامولانا ابراہیم کرائیں گے ۔امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب علالت کی وجہ سے سپیکر پرکوئی بیان نہیں کرپائیں گے ۔ اجتماع کے فیزون مےں ٹریفک انتظامات کے لئے دوڈویژنل افسروں کی نگرانی میں 5ڈی ایس پیز،72انسپکٹرز،146پٹرولنگ افسرژاور848وارڈنز تعینات کئے گئے ہےں۔غلط پارکنگ کے خاتمے کے لئے13 فوک لفٹرز،بریک ڈاﺅنز کے علاوہ ،سپےشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کےا گےا ہے ۔خواص روڈ اورسندرروڈایمرجنسی گاڑیوں اورفائربریگیڈ کی گاڑیوں کیلئے کلیئررکھاجائیگا۔پارکنگ پلان کے مطابقپارکنگ ون(مشرقی پارکنگ ےہ پارکنگ دعا کے دن کے لئے مختص کی گئی ہے۔پاجیاں موڑسے روہی نالہ پراجتماع /سندرپلی کی طرف ٹرن کرنے والی گاڑیوں کواسی روڈپربائیں جانب واقع پلی نمبرون کے ساتھ ملحقہ پارکنگ مشرقی پارکنگ میں گاڑیاں دُعا کے دن پارک ہوں گی ۔پارکنگ پلی نمبردوکے ساتھ ملحقہ ریمپ نمبر2 تا داخلہ واپڈا سوسائٹی تا مشرقی ٹینکی پارکنگ(پاجیاں موڑسے روہی نالہ پراجتماع /سندرپلی کی طرف ٹرن کرنے والی گاڑیوں کواسی روڈپربائیں جانب واقع پلی نمبرتےن کے ساتھ ملحقہ پارکنگ میں بھجوایا جائے گا۔ پارکنگ پلی نمبرتےن کے ساتھ ملحقہ ریمپ نمبرتےن۔ پاجیاں موڑسے روہی نالہ پراجتماع /سندرپلی کی طرف ٹرن کرنے والی گاڑیوں کواسی روڈپربائیں جانب واقع پلی نمبرتےن کے ساتھ ملحقہ پارکنگ میں بھجوایا جائے گا ۔اجتماع پلی سے جانب پاجیاں پارکنگ پلی نمبرتےن کے ساتھ دین ملزکا ملحقہ ایریا۔واپڈا فارم ہاﺅسز /واپڈاکالونی سندرروڈ سے آنیوالی ٹریفک پلی نمبرتےن کے ساتھ ملحقہ ایریا دین ملز میں پارک ہو ںگی ۔لفٹر سے اٹھائی گئی گاڑیوں کی پارکنگ پلی نمبرپانچ کے ساتھ ملحقہ مختص ایریا برائے لفٹرپارکنگ۔لفٹر سے لفٹ کی گئی گاڑیاں پلی پانچ کے ساتھ مختص ایریا برائے لفٹرپارکنگ میں پارک کریں گے۔پارکنگ پلی نمبرسات کے ساتھ ملحقہ پارکنگ ۔اوکاڑہ کی طرف سے آنے والی شرکاءکی گاڑےوں کو موٹروے پولےس کے تعاون سے مانگابائی پا س/مانگاروہی نالہ کے راستے رائےونڈ اجتماع مےںبھجواےاجائے گا۔یہ گاڑیاںپلی نمبرسات کے ساتھ ملحقہ پارکنگ میں پارک ہوں گی۔پارکنگ مغربی ٹینکی (اجتماع پلی /سندرپلی سے جانب پل مانگا چندگزآگے بائیں جانب والے ٹریک زافا روڈ پرواقع ہے پلی نمبر آٹھ سے بائےں جانب مغربی ٹینکی جانے والی سڑک زافا روڈ ،بازار زافا روڈ گزرتے ہوئے نزد مغربی ٹینکی سے دائےں جانب مختص جگہ نزد عارضی ہسپتال برائے اجتماع میں پارک ہوں گی ۔پارکنگ بالمقابل نثار ملز (قصور ،صوئے آصل ،کھاڑا چوک ، بھٹی چوک ، نیو سبزی منڈ ی ،بارا مسجد چوک سے نثارملز چوک سے آنےوالی ٹریفک بالمقابل نثارملز میں پارک ہوگی۔
رائیونڈ اجتماع

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...