نیویارک/ لندن (این این آئی) اقوام متحدہ نے آسیہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عالمی ادارے کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا سزائے موت کے خلاف اقوام متحدہ کی معین پالیسی ہے، فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے دنیا بھر میں آسیہ بی بی کی رہائی کی مہم چلانے والے رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ برٹش پاکستانی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے آسیہ کی رہائی کے اقدام کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے لیے انتہائی احسن قرار دیا ہے۔ امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کمشن نے آسیہ کی سزائے موت کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار 40 افراد کو رہا کیا جائے۔ یو ایس سی آئی آر ایف نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ آسیہ کی رہائی پر اس کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
امریکہ/ برطانیہ