جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش

Nov 02, 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اعلی عدلیہ میں ججوں کے تقرر کے جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کو بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ مقرر کرنے کی سفارش کردی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کو بطر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مقرر کرنے کی نامزدگی کی منظوری دی۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش پارلیمانی کمیٹی کو منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ حتمی منظوری کے لیئے سفارشی سمری وزارت قانون کے توسط سے صدر پاکستان کے پاس جائے گی۔
جسٹس اطہر من اللہ

مزیدخبریں