لوک ورثہ کارنگارنگ سالانہ ثقافتی میلہ آج شکر پڑیاں میں شروع ہوگا

اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے معروف ثقافتی ادارہ لوک ورثہ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام سالانہ قومی ثقافتی میلہ ’’ لوک میلہ‘‘ آج سے لوک ورثہ شکرپڑیاں پر شروع ہو رہاہے۔ لوک میلے کا باقاعدہ افتتاح آج سہہ پہر 4 بجے مہمان خصوصی ڈاکٹرفہمیدہ مرزاوفاقی وزیربرائے بین الاصوبائی رابطہ کریں گی۔روایت کے مطابق لوک ورثہ کے اس میلے میں تمام صوبوں کی بھرپور نمائندگی ہوتی ہے اور افتتاحی تقریب کے دوران تمام صوبوں کے فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس سال میلے کی روایت کے مطابق ساراں بی بی جن کا تعلق سندھ کے دور افتادہ علاقے تھر سے ہے ، کی رسم چادر پوشی اداکی جائے گی جبکہ معروف لوک گلوکار اخترچنال زہری جن کا تعلق بلوچستان سے ہے کی دستار بندی کرکے میلے کا آغاز کیا جائے گا، اس میلے کا بنیادی مقصد نہ صرف ملکی علاقائی ثقافت کو فروغ دینا ہے اور اس کو اُجاگر کرنا ہے بلکہ اس سے دوسرے لوگوں خاص طور پر غیرملکی سفارت کاروں کے ذریعہ پوری دنیا میں خوبصورت پاکستانی ثقافت کو روشناس کرانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن