لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمی نغمہ نگارتنویر نقوی کی یاد میں خصوصی دستاویزی پروگرام آواز دے کہاں ہے ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا جس کے راوی خورشید علی اورپروڈیوسر مدثر قدیر تھے ۔پروگرام میں تنویر نقوی کے فن اور شخصیت کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ ان کے لکھے نغمات کی خوبصورت نغمات شامل کیے گئے ۔فلمی شخصیات نے اپنی گفتگومیںکہا کہ تنویر نقوی نے تقسیم سے قبل ممبئی میں 20سے زائد فلموں کے نغمات تحریر کیے اور قیام پاکستان کے بعد تو انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے جو خدمات سرانجام دیں انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
فلمی نغمہ نگارتنویر نقوی کی یاد میں پروگرام ’’آواز دے کہاں ہے‘‘ ریڈیو پاکستان سے نشر
Nov 02, 2018