پنجاب میں پہلی سپورٹس پالیسی کی تیاری‘ منظوری کیلئے کابینہ بھجوایا جائیگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پنجاب میں پہلی سپورٹس پالیسی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے کابینہ میں بجھوایا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ ندیم سرور کا کہنا ہے کہ تحصیل اور ضلع کی سطح پرکلب اور سکول سپورٹس کو فروغ دئیے بغیر کسی بھی کھیل میں ٹیلنٹ پول کو وسعت نہیں دی جا سکتی، ایس بی پی کے اعلان کردہ سپورٹس کلینڈر کے مطابق صوبہ بھر میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر لڑکوں اور لڑکیوں کے کھیلوں کے مختلف ایونٹس کا آغاز ہوچکا ہے جو مرحلہ وار ڈویژنل اور پھر صوبہ کی سطح تک منعقد کئے جائیں گے۔ ہم سب کو مل کر اپنے صوبہ میں کھیلوں کی ترقی کے لئے دن رات کام کرنا ہے ۔ جو ادارے اور تنظیمیں کام نہیں کریں گی، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن