قائد اعظم ٹرافی :واپڈ کی ٹیم کے آر ایل کو ہر اکر فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میں واپڈکی ٹیم خان ریسرچ لیبارٹریز کو ہرا کر فائنل میںپہنچ گئی ۔ کے آر ایل کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 164رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ محمد محسن 48اور عبدا لرحمٰن مزمل چونتیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ احسان عادل نے تین ‘محمد عرفان اور ذوالفقار بابر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ واپڈ ا نے ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ ایاز تصور نے پچاس ‘زاہد منصور نے بتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ صدف حسین اور صہیب اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...