لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) چودھویں ورلڈ فینا سوئمنگ چیمپئین شپ کے لئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ تیراکی یہ عالمی مقابلے ساتھ سے سترہ دسمبر تک چین کے شہر ہنگزو میں ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی دو خواتین اور دو مرد سوئمنگ چیمپئین شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ لڑکیوں میں بسمہ خان اور رادیہ عقیل اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ لڑکوں میں ندیم پومی‘عامر احمد موتیوالا نمائندگی کرینگے۔ روبی خالد اور محمد حفیظ ٹیم آفیشلز میں شامل ہے۔ صدر سوئمنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بہترین سوئمرز کو ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع دیا جارہا ہے۔