اوکاڑہ‘ سیالکوٹ‘ حجرہ شاہ مقیم‘ جڑانوالہ (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) مختلف مقامات پر 3کمسن لڑکوں اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اوکاڑہ کے نواحی علاقہ تھانہ ستگھرہ کے نواحی گائوں19/1Rکے محمد امین کے 11سالہ بیٹے جبران علی کو ملزم آفتاب احمد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔سیالکوٹ میں خدیجہ بی بی کی بیٹی مہوش بی بی کی شادی 21/22نومبر کو ملک عقیل سے ہوئی۔ خدیجہ بی بی شاپنگ کیلئے گھر سے باہر تھی۔ ملک عقیل گھر آیا اور مہوش بی بی کو شاپنگ کے بہانے ساتھ لے گیا۔ ملک عقیل بازار لیکر جانے کی بجائے مہوش کو تھانہ رنگپورہ کے محلہ بن پھاٹک کے ویران مکان میں لے گیا اور مہوش بی بی سے زبردستی زیادتی کر ڈالی اور بعد ازاں اسے دھمکیاں دیکر گھر چھوڑ گیا۔ پولیس نے خدیجہ بی بی کی رپورٹ پر ملک عقیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ محلہ شیخانوالہ کے محمد اعجاز نے بتایاوہ دکان پر بیٹھا تھا بچے کے چیخنے کی آ واز آ ئی ‘ دوڑ کر زیرتعمیر مکان کی طرف گیا جہاں عمران میرے 5سالہ بیٹے محمد احمدکے ساتھ زبردستی بدفعلی کر رہا تھا جو مجھے دیکھتے ہی بھاگ گیا۔ بیٹے کی طبیعت خراب ہو نے پر ہسپتال منتقل کر دیا پولیس تھانہ حجرہ نے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے نواحی گائوں 354گ ب کے خادم حسین ہرل نے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا ساتویں کلاس کا طالب بیٹامحمد وقاص جو کہ قریبی گائوں 353گ ب کوٹ کبیر میں زیر تعلیم ہے۔ سکول سے تفریح کے وقت نزدیکی ہسپتال میں دوائی لینے گیا جہاں پر مرتضیٰ نے ساتھی حسن کے ساتھ اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔