پیپلز پارٹی ملکی معاملات کی بہتری کیلئے حکومت کے ساتھ مفاہمت کر رہی ہے:نشید عارف گوندل

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کوآرڈینیٹر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجابنشیدعارف گوندل ایڈووکیٹ نے نائب صدر جنوبی پنجاب زوار حسین قریشی اور رانا اسرار عابد کے ہمراہ پری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے نوشید عارف گوندل نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملکی معاملات کی بہتری کے لئے موجودہ حکومت کے ساتھ مفاہمت کر رہی ہے موجودہ سیلکٹڈ حکومت آئے روز مہنگائی بم گرا کر عوام کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے پٹرولیم مصنوعا ت میں جو اضافہ کیا گیا ہے وہ فی الفور واپس لیا جائے پیپلز پارٹی عوام دشمن حکومتی اقدامات کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی جبکہ سپریم کورٹ کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر امان اللہ کنرانی ی جیت میں پیپلز لارز فورم کا کردار ایک اہمیت کا حامل ہے ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن