حکومت نے حالات کو مس ہینڈل کیا ہے:رانا ثناء اللہ

Nov 02, 2018 | 15:28

نیٹ نیوز

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے حالات کو مس ہینڈل کیا ہے۔ لوگوں کو خوشخبری سنانے کی بات کی جا رہی تھی مگر شہریوں کو سڑکیں اور موبائل سروس بند ملی۔ حکومت نے خود اپنے ارکان باہر بھیج کر قومی اسمبلی اجلاس کا کورم توڑا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ حکومتی امور کو چلانے کی کوئی اہلیت نہیں رکھتے۔ کوئی انہیں سمجھ بوجھ نہیں ہے اور انہوں نے جس طرح سے چھوٹے چھوٹے معاملات کو مس ہینڈل کیا ہے پورے لاہور کے انٹری پوائنٹس انہوں نے بند کئے ہوئے ہیں۔ جتنے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہیں ان سب میں موبائل سروس بند کی۔ کب اپوزیشن نے انہیں کہا ہے کہ اس طرح کے احمقانہ اقدامات کریں اور قوم کو کرب میں مبتلا کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ شام ان کے وزراء خوشخبری سنا رہے تھے کہ رات کو خوشخبری سننے کو ملے گی اور جب صبح قوم اٹھی ہے تو یہ صورتحال ہے کہ پورا پاکستان بند ہے۔ موٹرویز بند ہیں، ہائی ویز بند ہیں، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ موبائل سروس بند ہے۔ یہ خوشخبری انہوں نے سنانی تھی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود ہی چینج کر کے اور کورم پوائنٹ آؤٹ کر کے اور اپنے بندوں کو باہر نکال کر قومی اسمبلی اجلاس کو ملتوی کر لیا ہے۔

مزیدخبریں