حکومت اورتحریک لبیک پاکستان میں معاہدہ برائے اختتام احتجاجی دھرنا طے پاگیا۔آ ج شب جاری کئے جانے والے تحریری معاہدے کے نکات درج زیل ہے ۔ تحریک لبیک یا رسول اﷲ (رجسٹرڈ تحریک لبیک پاکستان) اور وفاقی حکومت پاکستان و صوبائی حکومت پنجاب کے مابین 2 نومبر 2018ء بروز جمعہ درج ذیل معاہدہ طے پایا ہے ۔آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی گئی ہے جو کہ مدعا علیہان کا قانونی حق و اختیار ہے جس پر حکومت معترض نہ ہوگی۔آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے قانونی کاروائی کی جائے گی ۔آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئی ان افراد کو فورا رہا کیا جائے گا۔معاہدہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلا جواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔
حکومت اورتحریک لبیک میں معاہدہ برائے اختتام احتجاجی دھرنا طے پاگیا
Nov 02, 2018 | 22:30