لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں سیاسی بنیادوں پر اسسٹنٹ سیکرٹری کی تعیناتی روک دی۔ عدالت نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے جواب طلب کر لیا۔ فاضل عدالت نے علی خلیل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے زوہیب عمران شیخ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اسسٹنٹ سیکرٹری کی تعیناتی کے لئے اخبار میں اشتہار دیا گیا اور درخواست گزار کو کال لیٹر بھی جاری کیا گیا لیکن پنجاب اسمبلی میں سیاسی بنیادوں پر اسسٹنٹ سیکرٹری کی تعیناتی کی جا رہی ہے جبکہ سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت میرٹ پر تعیناتی کرنے کے احکامات جاری کرے اور سیاسی بنیادوں پر ہونے والی تعیناتی کے اقدام کو کالعدم بھی قرار دے۔
ہائیکورٹ نے سیاسی بنیادوں پر اسسٹنٹ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی تعیناتی روک دی
Nov 02, 2019