اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک)کرسٹین لیگارڈ نے یورپی مرکزی بینک (ECB) کی صدارت سنبھال لی ہے۔ انہوں نے اٹلی کے ماریو دراگی کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ سابق فرانسیسی وزیر خزانہ اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی چیف لیگارڈ یہ پوزیشن سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔ لیگارڈ کے سامنے اقتصادی سست روی اور ای سی بی کی گوورننگ کونسل میں تقسیم سے نمٹنے جیسے چیلنجز کھڑے ہیں۔ ان پر یہ دباؤ بھی ہے کہ مرکزی بینک کی پالیسیاں زیادہ موثر انداز سے عوام کو سمجھائی جائیں۔