رمضان شوگر ملز سے کسانوں کو عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء سے مزید دلائل طلب

Nov 02, 2019

(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ کسانوں کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سلمان شہباز کی زیر ملکیت رمضان شوگر ملز کی جانب سے واجبات ادا نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب ،کین کمشنر اور سلمان شہباز سمیت دیگر کو کسانوں کو واجبات ادا کرنے کا حکم دیا، درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ سلمان شہباز، چیف سیکرٹری اور کین کمشنر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔

مزیدخبریں