منچن آباد: بچے سے زیادتی و قتل کے دو ملزموں کو سزائے موت

منچن آباد(نامہ نگار)منچن آباد کے نواحی قصبہ میکلوڈ گنج میں 6 ماہ قبل نابالغ بچے عبدالرحمان کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے دو ملزم انجام کو پہنچ گئے۔ عدالت نے سزائے موت کا حکم سنادیا ، چھ ماہ قبل عبدالرحمن کو ملزمان صفدر اور سلیم نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور گلہ دبا کر لاش کو قریبی کھیتوں میں دبا دیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منچن آباد سرفراز احمد نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان صفدر اور سلیم کو مختلف دفعات کے تحت سزائے موت ککا حکم سنایا ہے۔ ورثاء نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...