لاہور (کلچرل رپورٹر)گلوکارہ رابی پیرزادہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونیکا معاملہ موضوع بحث بن گیا۔ جس کے خلاف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دے دی ہے۔ رابی پیرزادہ نے درخواست میں سوشل میڈیا سے قابل اعتراض ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی ہے۔ جس پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ نے سستی شہرت کیلئے سب ڈرامہ کیا ہے۔ سستی عورت نے سستی شہرت کیلئے اپنی ویڈیوز لیک کی ہیں اور پوری انڈسٹری کا سر شرم سے جھکادیا ہے۔ فنکار فن اور ثقافت کو پرموٹ کرتے ہیں لیکن اس نے بے حیائی اور فحاشی کو پروان چڑھانے کیلئے ایسی حرکت کی ہے۔ ہدایتکار اور پروڈیوسرز رابی پیرزادہ کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
رابی پیرزادہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز موضوع بحث‘ سوشل میڈیا سے ہٹائی جائیں‘ گلوکارہ‘ انڈسٹری کا سر شرم سے جھک گیا‘ ریچل خان
Nov 02, 2019