کراچی:ماہا طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو خطرہ لاحق نہیں:محکمہ موسمیات

Nov 02, 2019

کراچی(صباح نیوز)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں مشرق وسطی کے علاقے میں سال کے چوتھے طوفان ماہا کا رخ مغرب کی جانب ہے،مگر اس سے بھی پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ سردار سرفراز کے مطابق کراچی کے جنوب مشرق سے 1140 کلومیٹر دور سائیکلون ’ماہا‘ شدت اختیار کرچکا ہے اوراس کے مرکز میں ہوائیں 90سے 110کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سائیکلون ماہا کیٹگری 3 کا سمندری طوفان بن سکتا ہے، تاہم پاکستان کی ساحلی پٹی کو ماہا سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں