منیلا (اے پی پی) فلپائن میں ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث پہاڑی سے نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں 19افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ حادثہ فلپائنی صوبہ اپایائو کے علاقہ کونر ٹائون میں گزشتہ رات کو اس وقت پیش آیا جب کسان اور دیہاتی قریبی صوبہ کالنگا سے بیج اور مقامی حکام سے مالی مدد حاصل کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ٹرک کی بریکیں دوران سفر فیل ہو گئی اور وہ بے قابو ہو کر پہاڑی سے نچے جا گرا جس کے نتیجے میں 19افراد ہلاک اور ڈرائیور سمیت 22 زخمی ہو ئے ہیں ، ٹرک میں 40 افراد سامان سمیت سوار تھے۔