بانجول (نیٹ نیوز) گیمبیا کی ملکہ حسن نے سابق صدر یحییٰ جامع پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔گیمبیا کی 24 سالہ ملکہ حسن فاتو جلْو نے ’ٹرتھ اینڈ ری کنسی لیئشن‘ کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ 54 سالہ سابق صدر یحییٰ جامع نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملکہ حسن نے مزید بتایا کہ سابق صدر کے حواریوں نے بھی میری عصمت دری کی۔ یحییٰ جامع 1994 میں خونی فوجی بغاوت کے نتیجے میں برسر اقتدارآئے 2016 میں ایک گمنام لیڈر اداما بارو نے انہیں شکست فاش دی جس کے بعد سابق صدر ملک سے فرار ہوگئے تھے۔
سابق صدر یحییٰ نے شادی کی آفر ٹھکرانے پر زیادتی کا نشانہ بنایا: گیمبیا کی ملکہ حسن کا الزام
Nov 02, 2019