لندن( انٹر نیشنل ڈیسک) برطانیہ میں منشیات کی خرید و فروخت اور ہم جنس پرستی سے متعلق تحقیقات کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور رکن پارلیمان کیتھ واز کی رکنیت 6 ماہ کے لیے معطل کردی گئی۔ لیبر پارٹی سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمان کیتھ واز کو اپنے فلیٹ پر دو کم عمر ہم جنس پرستوں سے کوکین خریدنے اور ہم جنس پرستی کے لیے رقم کی ادائیگی پر تحقیقات کا سامنا ہے۔ہائوس آف کامن کی کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کیتھ واز قواعد و ضوابط اور ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔