لاہور( سپورٹس رپورٹر)کامران اکمل وکٹ کے پیچھے 900 کھلاڑیوں کو شکار کرنے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بن گئے۔قومی کرکٹر نے یہ کارنامہ انہوں نے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جاری قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے پانچویں راونڈ میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران انجام دیا۔ جس کے بعد وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹ کے پیچھے 900 کھلاڑیوں کو شکار کرنیوالے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بن گئے وکٹ کیپر بلے باز نے سندھ اور سینٹرل پنجاب کے میچ کے دوران وکٹ کے پیچھے 8 کیچ کئے جس کے بعد ان کے وکٹ کے پیچھے شکار کئے گئے کھلاڑیوں کی تعداد 906 ہوگئی۔