ہربنس پورہ کی 7 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 10 سال قید 5 لاکھ روپے جرمانہ

Nov 02, 2019

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) خصوصی عدالت نے 7سالہ بچی سے زیادتی کیس میں ملوث ملزم ظفر اقبال کو 10 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ ملزم کے خلاف میڈیکل رپورٹ اور فرانزک لیب ٹیسٹ رپورٹ میں جرم ثابت ہوا جبکہ عدالت نے گیارہ صفحات پر مبنی فیصلہ جاری کیا۔

مزیدخبریں