ایشیائی شہری کو صحرا میں قضائے حاجت 30 لاکھ درہم میں پڑگئی

Nov 02, 2019

ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں شاہراہ کے بالمقابل صحرائی علاقے میں گاڑی روک کر قضائے حاجت کرنے والا ایشیائی شہری 30 لاکھ درہم سے محروم ہو گیا۔ نامعلوم افراد نے اس کی آنکھوں میں مرچوں بھرا سیال مادہ الٹ دیا اور گاڑی کی عقبی نشست پر رکھا بریف کیس چھین کر فرار ہوگئے جس میں 30 لاکھ درہم موجود تھے۔

مزیدخبریں