جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو چئیرمین جوڈیشل واٹر کمشن کے ساتھ چیئرمین ماحولیاتی کمشن بھی مقرر کردیا گیا

Nov 02, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو چئیرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کے بعد چیئرمین ماحولیاتی کمیشن بھی مقرر کردیا گیا ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو ماحولیاتی کمیشن مقرر کردیا۔ جسٹس شاہد کریم نے احکامات جاری کیے کہ ڈی جی ماحولیات سمیت تمام متعلقہ محکمے ماحولیاتی کمیشن کی معاونت کریں ۔عدالت نے لاہور میں آلودگی سے متعلق ماحولیاتی کمیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں