ضلعی عدلیہ کے موسم سرما کے اوقات کار تبدیل

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ضلعی عدلیہ کے موسم سرما کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر صوبے بھر کی ضلعی عدلیہ کے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاتھا۔صوبے بھر کی ضلعی عدلیہ میں نئے اوقات کار کا اطلاق یکم نومبر سے 31 مارچ تک جاری رہے گا۔موسم سرما میں ضلعی عدلیہ میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔نماز اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔جمعۃ المبارک کے روز مقدمات پر سماعت صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...