سٹیفن بیگن نائب امریکی وزیر خارجہ نامزد

Nov 02, 2019

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لئے خصوصی نمائندے سٹیفن بیگن کو نائب وزیر خارجہ نامزد کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے سٹیفن ای بیگن کو نائب وزیر خارجہ نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔سینیٹ کی منظوری ملنے کے بعد وہ موجودہ نائب وزیر خارجہ جان سلیوان کی جگہ لیں گے۔ انہیں روس میں امریکہ کا اگلا سفیر بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں