امریکہ نے لداخ میں چین سے برسر پیکار بھارتی فوج کو خصوصی لباس فراہم کردئیے 

Nov 02, 2020

اسلام آباد ( جاوید صدیق) امریکہ نے مشرقی لداخ میں چینی فوج سے برسر پیکار بھارتی فوج کو منجمد کر دینے والی سردی سے بچنے کے لئے خصوصی لباس سنوبلیزرڈ ماسکس SNOW BLIZZARDS MASKS فراہم کردئیے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ کشمیر ٹائمز میں نئی دہلی سے اس کے نمائندہ کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے برف اور شدید سردی میں چینی فوج کا مقابلہ کرنے کے امریکہ نے سنوبلیزرڈ ماسکس SNOW BLIZZARDS MASKS بھارتی فوج کو فراہم کر دئیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب بھارتی فوج لداخ سیکٹر میں پیپلز لبریشن آرمی کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اب بھارتی بحریہ کو چینی بحریہ کے مقابلہ کرنے کے لئے بھی سازوسامان فراہم کیا جارہا ہے۔ بھارتی بحریہ  بحرہند میں واقع جزائر اینڈی مان اور مالا بار جزائر میں چین کی پیپلز لبریشن نیوی کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی سامان سے لیس ہو کر بحری جنگ کے لیے بھی تیاری میں مصروف ہے۔ بھارتی بحریہ کی مغربی کمان کو بحرہند میں چینی بحریہ کے مقابلے کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں