ایاز صادق کے بیان سے بہار چنائو میں مودی کا گراف بلند

اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) ممبر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ابھی نندن سے متعلق بیان کے بعد بھارت میں نریندر مودی اور بی جے پی کی مقبولیت کا گراف بڑھتا جا رہا ہے، نواز شریف کی تقاریر کے بعد بہار چنائو میں بی جے پی کا پلڑا بھاری ہوا تھا مگر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے مقبوضہ کشمیر، آرٹیکل 370 اور چین سے متعلق بیانات سے مودی سرکار کو شدید دھچکا پہنچا ، اب ایاز صادق کے قابل مذمت بیان کے بعد بہار چنائو میں بی جے پی الائنس کی مقبولیت میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کانگرس کی قیادت کو مکمل چپ لگ چکی ہے کیونکہ اگر وہ ایاز صادق کے بیان پر بات کریں تو اس کا فائدہ بھی مودی کو ہو گا اور ایاز صادق کے بیان کی مخالفت کے نتیجے میں بی جے پی کی جانب سے کانگرس کو غدار قرار دیا جائیگا۔ لو جہاد کے تناظر میں بھی مودی سرکار نے تیزی کر دی ہے کیونکہ ایاز صادق کی تقریر کے بعد سے بھارتی سیاست میں مودی کی مخالفت کرنے والوں میں دم خم نہیں رہا۔ ایک روز قبل اپنی تقریر کے علاوہ بھی نریندر مودی ایاز صادق اور فواد چوہدری کے بیانات کا بھرپور کریڈٹ حاصل کر رہے ہیں۔ بہار چنائو میں بی جے پی کی جانب سے پمفلٹ تک شائع کئے گئے ہیں جن میں ایاز صادق کے ابھی نندن سے متعلق بیان کے بارے میں بڑھک لگائی گئی ہے۔ صرف بہار ہی نہیں مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات میں 28 نشستوں پر بھی بے جے پی کی مقبولیت بڑھ گئی ہے، نریندر مودی ایاز صادق کے بیان کا کریڈٹ آنے والے لوک سبھا چنائو تک بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...