لاہور( نامہ نگار)سی سی پی او لاہو محمد عمر شیخ نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پرسابق ایس ایچ او نواب ٹاؤن تیمور عباس اور چوکی انچارج اڈا پلاٹ سمیت تین اہلکاروںکے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج سب انسپکٹر حیدر علی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے شہریوں کو حبس بے جاء میں رکھنے کے الزام پر دونوں کے خلاف انکوائری کروائی گئی جوکہ بعد از انکوائری میں چوکی انچارج اور تھانیدار کی طرف سے 4 اشخاص کو حبس بے جاء میں رکھنے کے الزامات درست ثابت ہوئے جس پرانکوائری میں گنہگار ٹھہرنے پر دونوں اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی اورسب انسپکٹر حیدر علی اور اے ایس آئی ساجد کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں حبس بے جاء اور فرائض میں غفلت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اسی طرح طمع نفسانی کی خاطر کریمنلزکو تحفظ دینے پر سابق ایس ایچ او نواب ٹاؤن تیمور عباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔سابق ایس ایچ او نواب ٹاون نے بغیر ملکیتی تصدیق گاڑیوں کی چوری کے مقدمات درج کئے اور ملزم خرم شہزاد کو تحفظ بھی دیا، خرم شہزاد نامی ملزم رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا تھا اور گاڑیوں کو خرد برد کروا کر اپنی مدعیت میں چوری کی ایف آئی درج کروا دیتا تھا، سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے فراڈ، دھوکہ دہی اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ سی سی پی او لاہور محمد عمرشیخ کا کہنا تھاکہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکار محکمہ پولیس میں نہیں رہیں گے۔غیر قانونی حراست اور نجی ٹارچل سیل کسی صورت برداشت نہیں ہے۔ پولیس اپنے قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دے‘ ایمانداری اور میرٹ پر تفتیش کرے پالیسنگ آف پولیس ہی عمر شیخ فارمولا ہے۔