اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)این اے 54 میں ایم این اے اسد عمرکے فنڈزسے تعمیرو ترقی اورعوامی فلاح و بہبود کیلئے اربوں کے منصوبے شروع کر دئیے ہیں پاکستان تحریک انصاف کا فوکس ملکی تر قی اور عوامی خوشحالی ہے پی ٹی آئی حکومت نے گلیوں سڑکوں کی تعمیر و ترقی کا کام تیزکردیا ہے عوامی مسائل سوئی گیس، پانی ،بجلی کی فراہمی سکولوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے تیزی سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیںان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوسی 46 ڈھوک مکھن کی سیاسی و سماجی شخصیات ملک نور الہی، ملک آصف محمود، ملک خالد، ملک چنویز نے مشترکہ بیان میں کیا ہے ملک نور الہی نے کہا کہ ہم علاقہ کے تمام مسائل بلا تفریق حل کر نے کیلئے اپنی جہدو جہد جاری ررکھیں گے ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد عوامی خدمت ہے جو ہم کرتے رہیں گے،انہوںنے کہا کہ علاقے کو تمام سہولیات پہنچا نا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے علاقہ عوام کا دیرینہ مسئلہ گلیوں کی پختگی کا کام تیزی سے جاری ہے ہم اسد عمراور علاقے کے سینئر رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے کی تعمیرو ترقی کا کام تیزی کے ساتھ شروع کیا ۔
این اے 54 میں اسد عمرکے فنڈزسے اربوں کے منصوبے شروع کر دئیے ہیں
Nov 02, 2020