ایازصادق کابیان نوازشریف بیانیہ کاتسلسل ہے: ناصراقبال خان 

Nov 02, 2020

لاہور(پ ر) ایازصادق کابیان نوازشریف کے منفی بیانیہ کاتسلسل ہے۔کئی دہائیوں تک قومی وسائل میں نقب لگانیوالے بدعنوان اوربدکردار لوگ اب پاکستان کی عزت تارتارکرنے کے درپے ہیں۔پاک فوج کے نڈر جانبازوں نے ہرمحاذ پربھارت کوشکست فاش دی اوربھارتی سورماؤں کودھول چٹائی۔پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت کی سیاسی ودفاعی قیادت مرعوب ہے۔پاک فوج کے مقابلے میں بھارت کی رسوائی اورپسپائی کے واقعات دنیا بھر میں زبان زدعام ہیں۔ پاک فوج کی گھن گرج سن کر بھارت کے حکمران اور فوجی جوان کپکپاتے ہیں جبکہ ان کی قیادت پرہیبت طاری ہوجاتی ہے۔پاک فوج کے نام اورکام سے بھارت میں بھونچال آجاتا ہے اوروہاں بڑے بڑے برج الٹ جاتے ہیں۔ ایازصادق نے میرصادق کی طرح ملکی سا لمیت اورقومی حمیت پرکاری ضرب لگائی۔ان خیالات کااظہار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،مرکزی سینئر نائب صدو ر تنویرخان ،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ اور ملک شکیل اعوان نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں