لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلا م پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد اور دیگر رہنماؤں نے 43ویں سالانہ احرارختم نبوت کانفرنس چناب نگر اور قادیانیوں کو دعوت اسلام کے پر وقار اور فقید المثال جلوس کی تاریخی کامیابی پر اللہ کے حضور ؐشکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس احرار اسلام، اسلام کے عملی نفاذ ،عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ ،دفاع صحابہ ؓاور ملکی امن کی سلامتی کے لیے اپنا مثبت کردار ہر حال میں ادا کرتی رہے گی ۔