قائد اعظم ٹرافی : سرفراز احمد کی سنچری ‘سندھ ٹیم 361رنز پر آئوٹ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل ہو گیا۔  نیشنل سٹیڈیم کراچی میںسدرن پنجاب نے بلوچستان کے 372 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 245 رنز بنالیے ہیں۔ سبقت ختم کرنے کیلئے مزید 128 رنز درکار ہیں۔ سلمان علی آغا 52 اور عمران رفیق 20 رنز پر موجود ہیں۔اوپنر شان مسعود 62 اور عمر صدیق 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔یاسر شاہ 3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں  372 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ریٹائرڈ ہر ٹ عمران فرحت  116 رنز پر بولڈ ہوئے۔ عماد بٹ نے 21 رنز بنائے۔ زاہد محمود نے 3 جبکہ محمد الیاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ میں ناردرن کا پلڑا بھاری ہے۔ دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار سنٹرل پنجاب کی ٹیم کو ابھی مزید 131 رنز کے خسارے کاسامنا ہے جبکہ دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے ہیں۔ 195 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں  پر 64 رنز بنالیے ہیں۔اظہر علی 24 اور عثمان صلاح الدین 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں سنٹرل پنجاب کے 159 رنز کے جواب میں 354 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمرامین 94 اور آصف علی 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حماداعظم نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ سپنر احمد صفی عبداللہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میںکے پی کو اپنی پہلی اننگز میں مزید 225 رنز کے خسارے کا سامنا جبکہ 6 وکٹیں باقی ہیں۔کے پی نے سندھ کے 361 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 136 رنزبنالیے ہیں۔ کامران غلام 14 اور خالد عثمان 1 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ اوپنر اسرار اللہ67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عاشق علی 2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل سندھ کی ٹیم361رنز پر آئوٹ ہوئی۔کپتان سرفراز احمد 131رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ خالد عثمان نے 3 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...