لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں آرمی کی ٹیم نے سب کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ پاک آرمی17 گولڈ، 8 سلور اور دو برونز جیت کر چیمپئن قرار پائی۔ کالا شاہ کاکو میں چیمپئن شپ میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے تمام یونٹس نے شرکت کی۔ واپڈا نے چیمپئن شپ میں 7 گولڈ، 10 سلور اور 12 برونز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاک فضائیہ 5 گولڈ، 5 سلور اور 15 برونز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ آرمی نے جیت لی
Nov 02, 2020