اولمپین حنیف خان کے بھائی عبدالعظیم خان کی وفات پراظہار تعزیت

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپین محمد آصف باجوہ کی ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کے ہمراہ اولمپین حنیف خان کی رہائش گاہ آمد، اولمپین حنیف خان کے بھائی عبدالعظیم خان کی وفات پر صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے تعزیت پیش کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین محمد آصف باجوہ نے کہا کہ عبد العظیم خان بہترین ٹیکنیکل آفیشل اور ہاکی کھلاڑی ہونے کیساتھ ساتھ بہترین شخصیت کے مالک بھی تھے‘ اللہ تعالی ان کو جنت نصیب کرے اور اہل خانہ کو کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...