اٹک+فتح جنگ (نامہ نگار) خطہ پوٹھوہار میں نیزہ بازی کا کھیل ہزاروں سال قدیم سے جاری ہے اور آج بھی پوٹھوہار میں خاص طور پر ضلع اٹک میں گھڑ سواری ، نیزہ بازی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کا سب سے مرکز ہے نیزہ بازی اور بیل دوڑ دونوں قدیم ثقافت کے آئینہ دار اور کسانوں کی دلچسپی کا مظہر ہیں حکومت ان دونوں کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ومتحرک سیاسی رہنماء ملک طاہر اعوان نے ضلع کونسل سٹیڈیم میں منعقدہ سید نسیم افتخار شاہ میموریل جشن نیزہ بازی کی تقریب کے صدر محفل کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی آر اٹک شہریار عارف خان تھے جنہوں نے نیزہ بازی کے کھیل کے معیار کو خصوصی طور پر سراہا سید نسیم افتخار شاہ میموریل جشن نیزہ بازی میں کے پی کے ، آزاد کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ڈویژن اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے معروف نیزہ بازی کے کلبوں کے ماہر گھڑ سواروں نے شرکت کی اور دوران نیزہ بازی اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی تقریب کا اہتمام السادات حیدر نیزہ باز کلب آف مرزا کے پیر سید اسفندیار شاہ ، خان عبدالرئوف خان ، سہیل وقاص اعوان ، سابق ممبر ضلع کونسل سید سلیم شاہ ایڈووکیٹ ، سید حسین امام شاہ آف مرزا ، سید سنان شاہ آف مرزا اور ملک ارشد اعوان آف کوٹ فتح خان نے کیا جس میں دور دراز علاقوں سے نیزہ بازی کے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر ملک اعظم اعوان ، حاجی اشتیاق الرحمن ، اقوام متحدہ میں نوجوان سفیر ملک اذان اعوان ، ضیاء الرحمن نورانی ، مرکزی سینئر نائب صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، محمد احمد بٹ ، محمد احسن بٹ ، سابق بلدیاتی نمائندئوں ، علاقہ بھر کے زمینداروں ، معززین علاقہ اور زراعت کے پیشہ سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔