حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی خوشنودی کیلئے پاک فوج پر تنقید کرنیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے شخصیات نہیں اداروں کا ہونا لازمی ہے حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ نہیں مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں عوام کو جلد مہنگائی سے نجا ت دلوائیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ سیاست دانوں کی پاک فوج پر تنقید قابل مذمت ہے پاک فوج نے نہ صرف سرحدوں پر ملک وقوم کی حفاظت کو احسن طریقے سے نبھایا بلکہ مشکل کی ہر گھڑی میں جہاں پر قوم کو ضرورت پڑی فوج نے ان کی مدد کی انہوںنے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے اس بیانیہ پر سیاست کرنے ہے تو بھارت جا کر کریں پاکستان کی فوج ملک کی عوام اور استحکام کی ضامن ہے انہوںنے کہا کہ اگرپاکستانی فوج منظم فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی عراق جیسا ہوتا عمران خان اپنی حکومت پوری کریگااور پاکستان کو تمام مشکلات سے نکالے گا اپوزیشن بھارت کے ناپاک ہاتھوں میں کھیلنے لگی ہے ہماری حکومت کی جنگ اس میں نالائق اپوزیشن سے نہیںبلکہ مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے اور عمران خان عو ام کو ان تمام مشکلات سے جلد نجات دلوائیں گے ۔