جے یو پی 10نومبر کوحیدرآباد میں ناموس رسالت مارچ کرے گی

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام نے والہانہ انداز سے جشن عید میلاد النبی ﷺمناکردنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان غلامان مصطفے ﷺ کا ملک ہے اور اس ملک میں صرف اور صرف رسول اللہ ﷺ کا نظام ہی چلے گا جب تک نبی سے محبت کرنے والے زندہ ہیں عظمت مصطفے ﷺ کا تحفظ کرتے رہیں گے اور گستاخان رسول کو منطقی انجام تک پہنچا تے رہیں گے فرانس کی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کی سرکاری عمارتوں پر تشہیر کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا دنیا بھر کے غیور مسلمانوں نے غیر ت ایمانی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع اور اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے فرانس کے وزیر اعظم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے مسلمانوں کا یہ احتجاج مسلم حکمرانوں کیلئے سبق ہے کہ وہ یہود نصاری کی کاسیہ لیسی چھوڑ کر مصطفے کریم ﷺ کی غلامی اختیار کرلیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح حیدرآباد کے غیور عاشقان مصطفے ﷺ نے جشن ولادت مصطفے ﷺکے موقع پرعشق مصطفے ﷺ کے عظیم جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے درود سلام کے نذرانہ پیش کئے رسول اللہ ﷺ کی عظمت اور شان بیان کی اور اسوہ رسول ﷺ پر چلتے ہوئے نظام مصطفے کے عملی نفاذ اور مقام مصطفے کے تحفظ کا عزم کیا جمعیت علما پاکستان ،پاکستان کے غیور عوام بلخصوص حیدرآباد کے عاشقان مصطفے کو سلامت عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے عصبیتوں اور فرقہ واریت کی آگ لگانے والوں کے ایجنڈے کو شکست دے کر اتحاد اور یگانگت کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ 10نومبر کوحیدرآباد میں جمعیت علما پاکستان فرانس کے گستاخوں کے خلاف ناموس رسالت مارچ کرے گی جمعیت علما پاکستان(نورانی) کے خادمین کے اعزاز میں 2نومبر کو صوبائی دفتر الرحیم شاپنگ سینٹر میں استقبالیہ دیا جائے گا جس سے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب فرمائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن