حب (نامہ نگار )نیشنل پارٹی بیلہ کی جانب سے پارٹی کی مرکزی کال پر وفاق کے صدارتی آرڈیننس کے زریعے بلوچستان اور سندھ کے ساحل وسائل اور جزیروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کے خلاف نیشنل پارٹی کی صوبائی وحدت کمیٹی کے ممبر عبدلواحد بلوچ ضلعی یوتھ سیکریٹری جہانگیر یوسف تحصیل صدر قادر لانگوکی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی نے نیشنل پریس کلب بیلہ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا بعد ازاں احتجاجی ریلی بازار کا گشت کرتے ہوئے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جہاں پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبرواحد بلوچ بی این پی مینگل کے ضلعی جنر ل سیکریٹری ایڈوکیٹ عاصم کاظم رونجھو نیشنل پارٹی کے ضلعی یوتھ سیکریٹری جہانگیر یوسف تحصیل بیلہ کے صدر قادر بلوچ سید حیدر شاہ وہ دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت 18 ویں ترمیم اور جموریت کی پامالی بلوچستان اور سندھ کی عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے بلوچستان اور سندھ کے ساحل وسائل جزیروں اور حقوق پر قبضہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاے گا اور نہ ہی بلوچ سر زمین پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا وفاق نے بلوچستان کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کو دوبارہ دہرایا تو بلوچستان ایک بار پھر بھیانک نتائج کی طرف جا سکتا ہے جسکی تمام تر ذمہ داری وفاق پر ہوگی انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ہونے والا پی ڈی ایم اے کا جلسہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف آخری کیل ثابت ہوگا۔