کراچی (نیوزرپورٹر)ایٹمی اسلامی ملک کاگستاخ ملک فرانس کومنہ توڑجواب نہ دیناسمجھ سے بالاترہے،امام الانبیائﷺ کی شان اقدس میں ذرا سی گستاخی بھی ناقابل برداشت ہے،مفتی عبداللہ پرقاتلانہ حملے میںموقع سے گرفتارمجرم سے اپنے آقاوئں کے بارے میںمکمل تفتیش کی جائے،ان خیالات کااظہار امام الانبیاء خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میںگستاخی کیخلاف اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیراہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نواز حنفی، علامہ تاج محمدحنفی ،سیدمحی الدین شاہ،مولاناعادل عمر،مولانا عبد الرافع، مولانا شکیل فاروقی،سلیم کھتری،امیرفضل خالق ودیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کیا،قائدین اہلسنّت نے کہاکہ جہاںایک طرف یورپ کے گستاخ امام الانبیاء کی شان اقدس میںآئے روزگستاخی کے مرتکب ہورہے ہیں وہیںفرانسیسی صدرکی جانب سے گستاخ شیطانوںکی علی الاعلان سرپرستی پر اسلامی ممالک کے حکمرانوںکی مجرمانہ خاموشی عالم اسلام کے جذبات کومزید مجروح کررہاہے،اس موقع پرقائدین اہلسنّت نے اسلامی ایٹمی ملک پاکستان کے حکمرانوںسے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرگستاخ ملک فرانس کے سفیرسمیت مکمل سفارتے عملے کوملک بدرکرکے فرانس کے تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کاسرکاری سطح پراعلان کیاجائے،قائدین اہلسنّت نے کہاکہ حضورسرورکائنات ﷺکی شان اقدس میںمعمولی سی بھی گستاخی ناقابل برداشت ہے چہ جائیکہ کہ حضوراکرمﷺکے کارٹون بنائے جائیں،اس موقع پرقائدین اہلسنّت نے گزشتہ شب جمشیدروڈپرامام مسجدمولاناعبداللہ پرقاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ موقع واردات سے اہل علاقہ نے ایک حملہ آورکو گرفتارکرکے قانون نافذکرنیوالے اداروں کے حوالے کیاہے لہٰذاپوری قوم کامطالبہ ہے کہ مجرم سے مکمل تفتیش کرکے حملے کے پس پردہ تمام سازشوں کوبے نقاب اورقاتلوںکی سرپرستی کرنے والے تمام خفیہ ہاتھوںکے گردقانون کاشکنجہ کس کرانہیںعوام کے سامنے لایاجائے،قائدین نے مزیدمطالبہ کیاکہ اطلاعات کے مطابق گرفتارقاتل کے کراچی کے ایک پولیس افسرایس ایچ اوسے بھی رابطے ہیں لہٰذااس ایس ایچ او کوبھی نوکری سے برطرف کرکے شامل تفتیش کیاجائے،مزیدبراںگرفتارقاتل کی شکل شیخ الحدیث مولاناڈاکٹرعادل خان شہیدؒپرحملہ کرنیوالوںمیںسے ایک قاتل کے خاکے سے نوے فیصدمیچ کرتاہے لہٰذاگرفتارقاتل سے ڈاکٹرعادل خان شہیدؒ سمیت کراچی میںشہیدکیے گئے تمام جیدعلمائے کرام ومعززین اہلسنت کے قتل کی بھی مکمل تفتیش کرکے عوام کے سامنے تمام حقائق لائے جائیں بصورت دیگرپاکستانی عوام شدیداحتجاج کرنے پرمجبورہوجائے گی،ہم مولاناعبداللہ پرقاتلانہ حملے سمیت شہید علمائے کرام کاخون آسانی سے کسی کوبھی ہضم کرنے نہیںدیںگے،اگرگرفتارحملہ آورکی تفتیش کوفوری طورپرمنظرعام پرنہ لائی گئی توعوام اہلسنّت اپنے کسی بھی فیصلے کرنے میںآزادہوگی۔
فرانس کومنہ توڑجواب نہ دیناسمجھ سے بالاترہے،علامہ اورنگزیب
Nov 02, 2020