کراچی ( سٹی نیوز)پیغمبر امن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف توہین آمیز خاکے شائع کرنیوالے دہشت گردوں اور انسانیت کے بد ترین مجرموں کے خلاف جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کے معصوم طلباء بھی سرپااحتجاج بن گئے، جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ کے طلباء نے ناظم تعلیمات مولانا فخرالدین رازی کی سرپرستی میں احتجاج مظاہرہ کیا، مظاہرے میں سینکڑوں طلبہ نے اس دل خراش واقعہ کے خلاف کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور حکومت پاکستان سے مقدس ہستیوں کی ناموس پر حملہ کرنے کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت سخت ترین کارروائی کے مطالبات درج تھے، مظاہرے میں اہل علاقہ اور دیگرتعلیمی اداروںکے طلباء شریک بھی تھے۔