اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادرکوکئی سال سے جانتاہوں، کسی موقع پربھی انہوں نے تحفظات کااظہارنہیں کیا،اگر ایسی بات تھی تووہ مجھے بتاتے،مریم نوازسے بھی انہوں نے کوئی ذکرنہیں کیا،عبدالقادرکی اپنی مرضی ہے وہ جوکرنا چاہیں،ان کی اپنی سیاست تباہ ہوگی۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ اگرجمہوری اورآئینی بیانیے کابوجھ نہیں اٹھاسکتے توگھربیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کابیانیہ ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی آدمی پارٹی چھوڑ کر نہیں جارہا، ہم سب ملک میں جمہوریت اورآئین کی بالا دستی چاہتے ہیں۔
عبدالقادر بلوچ جمہوری اورآئینی بیانیے کابوجھ نہیں اٹھاسکتے توگھربیٹھیں، شاہد خاقان
Nov 02, 2020