متعدد وارداتیں، ہربنس پورہ میں 9 لاکھ کا ڈاکہ، جھنگ، مانگا منڈی مبینہ پولیس مقابلے، 4 ڈاکو ہلاک

لاہور+جھنگ/منڈی شاہ جیونہ ( نامہ نگاران)لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ادھرجنگ کے علاقے منڈی شاہ جیونہ میںمبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو اپنے ہی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک، تین فرار ہوگئے جبکہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں زاہد اسلم کی 80سالہ والدہ کو ڈاکو نے یرغمال بناتے ہوئے 9لاکھ کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ مسن کے علاقہ میں چکن سنٹر سے  45 ہزار روپے کی رقم چھین کر جانب جھنگ فرار ہوئے،علاقے میں ناکہ لگایا گیا۔ ملزمان جب ناکہ پر موجودتو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزموں نے مبینہ طور پرپولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے تعاقب کیا شیخ علی روڈ پر ملزموں نے دوبارہ پولیس پارٹی پرمبینہ طور پر دوبارہ اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس دوران تین ڈاکومبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ باقی تین ڈاکو فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت اختر ولد منظور قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر 203 ج ب ضلع چنیوٹ، عمردراز ولد خان قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر 203 ج ب ضلع چنیوٹ ، رمضان ولد عنائت قوم جھلا سکنہ کھیوہ ضلع جھنگ ہے،لاہور سے نامہ نگار کے مطابق مانگامنڈی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے ہیں۔ مانگا منڈی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران تین ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شمیر عرف چھمی کے نام سے ہوئی ہے جو  قتل  اور ڈکیتی کی متعدد سنگین وارداتوں میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھااور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ادھرہربنس پورہ زاہد اسلم کے گھر ڈاکو داخل ہوئے اور ان کی والدہ کو یرغمال بناتے ہوئے ان کے گلے کا لاکٹ اور دیگر طلائی زیورات کھینچ کر اتار لئے اس دوران زاہد اسلم والدہ کی چیخ و پکار سن کر آئے تو انھیں بھی گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور ماں اور بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت سے5لاکھ 67ہزار، گلشن اقبال کے علاقے سے ساڑھے 4لاکھ روپے، مصطفی آبادکے علاقے سے 3لاکھ 39ہزار، گارڈن ٹائون کے علاقے سے2لاکھ 40ہزار، شادباغ کے علاقے سے2لاکھ 5ہزارروپے مالیت، چوہنگ میں77 ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ راہزنی کے واقعوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے ڈیفنس کے علاقے میں65ہزار، غالب مارکیٹ سے32ہزار، شاہدرہ سے 24 ہزار روپے،گارڈن ٹائون میں 21 ہزارروپے اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے گلبرگ،ستوکتلہ اور سبزہ زارکے علاقوں سے تین گاڑیاں جبکہ لوئر مال،پرانی انارکلی، ڈیفنس ،بر کی اور مصطفیٰ آبادکے علاقوں سے 5 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...